• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور، کچے میں آپریشن کیلئے فوج پہنچ گئی، وزیراعظم اور 3 وزرائے اعلیٰ آج رحیم یار خان میں آپریشن کا جائزہ لیں گے

رحیم یار خان(نمائندگان جنگ)راجن پور ضلع میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کیلئے فوج پہنچ گئی۔آپریشن کے جائزے کیلئے آج وزیرا عظم پاکستان اور تینوں صوبوں کے وزیر اعلٰی رحیم یا ر خان پہنچیں گے۔پاک فوج نے دستے نے کیمپ قائم کرلیا،6بکتر بند گاڑیاں آپریشن میں شریک، آئی جی پنجاب وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو بریفنگ دینگے،تفصیلاتکے مطابق پیر کو وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیرا علٰی سندھ، وزیرا علی پنجاب اور وزیر اعلٰی بلوچستان کی رحیم یا ر خان آمد متوقع ہے۔ جہاں پر آئی جی پنجاب بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی اور علاقہ کو جرائم پیشہ لوگوں سے پاک کرنے کے لیےء منصوبہ بندی کی جائے گی، کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کیلئے بہاولپور کور سے 85بٹالین پہنچ چکی ہے۔ پاک آرمی رینجرز ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک آرمی کے 30جوانوں پر مشتمل دستے کچہ میں پکٹ بنگلی میں کیمپ قائم کرلیا، جہاں سے پولیس کی آپریشن میں مدد کی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید