ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال اور بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے واسا ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، ایم ڈی اے ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ضلع کونسل سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کے ملتان چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے ، بغیر اطلاع چھٹی کرنے والے آفیسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے عیدالفطر کے موقع پر صفائی اور چھڑکاو کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں ملازمین ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں ، اسی طرح واسا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ضلع کونسل اور ایم ڈی اے کے ملازمین کی بھی خصوصی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ، مذکورہ اداروں کے سربراہان پر ملتان چھوڑنے اور موبائل فون بند کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔