اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے ملک سے اشیاء ضروریہ بیرون ممالک اسمگل کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ابتدائی طور پر گندم، آٹا، چینی اور کھاد پر مشتمل چار اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو بھاری جرمانوں اور دوسال قید کی سزائیں دینے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہکسٹم ایکٹ کے تحت اسمگل شدہ آئٹم کی مجموعی مالیت کے برابر جرمانہ بھی عائد ہوا کریگا۔