لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاستدان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردیگا۔ پی ٹی آئی دور میں باجوہ نے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر کہا تھا کہ جب سیاست دان آپس میں نہیں بیٹھتے تو خالی جگہ ہم پُر کرلیتے ہیں۔ عمران خان نے ملاقات میں اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا، لیکن مذاکرات کیلئے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی، اسوقت ججز بمقابلہ ججزکی صورتحال ہے۔ عمران خان نے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی کہ پہلے ان کے کیس حل ہوں یا مشکلات دور ہوں تو آگے بڑھیں گے۔