کراچی(اسٹاف رپورٹر)مکی آرتھر چار سال بعد پاکستان پہنچ گئے۔2019میں وہ سری لنکا ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پاکستان آئے تھے۔ جبکہ ابپاکستانی ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ بن کر آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پی سی بی حکام سے ملیں گے اپنے اور دیگر کوچز کے معاہدوں پر فیصلہ کن بات چیت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،ان کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے ۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھیں گے۔ کپتان بابر اعظم اور کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔