• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی دفعہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں، چوہدری شجاعت

لاہور(پی پی آ ئی) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم بھی سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، پہلی دفعہ ہے کہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں، یہ حالات ملک کیلئے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔وہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سےبات چیت کررہے تھے،لیاقت بلوچ نے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق ہوا،جبکہ ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ کی قیادت سے سیاسی کشیدگی کم کرنے میں تعاون کی درخواست بھی کی۔
اہم خبریں سے مزید