اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافات میں بدھ کی رات گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا ،موسلا دھار بارش نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔