کوئٹہ ( پ ر)پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام ضلع پشین میں عیدکے چوتھے روز جلسہ خوش آئند ہے ، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام کارکن جلسہ میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ، PSOضلع پشین کی تنظیم پارٹی کے شانہ بشانہ جلسے کی تیاریوں میں شب ورز محنت کرتے ہوئے جلسے کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے ایک بیان میں کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلع پشین میں عید کے بعد کا جلسہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے وقت سے ہوتا رہا ہے اس سال بھی عیدالفطر کے چوتھے روز ضلع پشین کے تاج لالا فٹبال گراؤنڈ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کرنے جارہی ہے ،جلسے میں طلباء ،نوجوان اور عوام اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین کی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے جلسے کی انتظامی کمیٹیوں میں اپنی شرکت اور پابندی کو یقینی بنائیں اور جلسہ کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت کریں ۔