سیہون شریف( نامہ نگار ) دادو، کوٹری، سیہون شریف ریلوے سیکشن پر گزشتہ چار ماہ سے ٹرین سروس بند ہونے کے خلاف تین ماہ سے احتجاج جاری ریلوے انتظامیہ نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی سفر کرنے والے مسافر اور زائیرین پریشان اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے ریلوے سیکشن پر ٹرین سروس بحال کرنے کے لیے احتجاج جاری ریلوے احکام نے کسی قسم کی توجہ نہ دی جس لیے اس سیکشن پر سفر کرنے والے مسافرین اور خاص طور پر دور دراز سے آنے والے زائرین جو خاص طور پر حضرت لعل شہباز کے مزار پر حاضری دینے آتے ہیں اس موقع پرسماجی کارکن مشہور میمن اور دیگرین نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاں کے ریلوے کی تعصب پرست انتظامیہ پنجاب میں تو مسافروں کے لیے ریلوے کا بہترین انتظام چلہ رہی ہیں اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔