سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس کے انعقاد سے قبل ہی اس کی ناکامی پر پاکستان اورچین کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، بھارتی افسروں نےبھٹہ ڈوریاں میں فوجی ٹرک پر حملے میں چینی ساختہ گولیوں کے استعمال کا دعوی کیا ہے جبکہ پاکستان پر دراندازی کا الزام بھی لگایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے بھٹہ ڈوریاں میں بھارتی فوج کے ایک ٹرک پر حملے میں 5فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے زیر اثر جانبدار بھارتی میڈیا اور صحافیوں نے اس حملے میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا واویلا شروع کردیا ہے۔ بعض بھارتی ریٹائرڈ افسروں اور تجزیہ نگاروں نے پاکستان اورچین پر الزامات لگانا شروع کر دیئے ۔