بیجنگ (اے ایف پی) واشنگٹن کی جانب سے چینی اداروں میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے امکان پر ممکنہ نئی پابندیوں کے جواب میں بیجنگ نے امریکہ پر ’’کھلا معاشی جبر اور تکنیکی غنڈہ گردی‘‘ کا الزام لگادیا۔ بائیڈن انتظامیہ اہم قومی سلامتی کے مضمرات کے ساتھ مخصوص حساس ٹیکنالوجی پر مشتمل بعض امریکی بیرونی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے پروگرام پر غور کر رہی ہے۔ ٹیک سیکٹر میں بیجنگ کے عزائم پہلے ہی واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے عائد کردہ موجودہ اقدامات سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چینی حکام سیمی کنڈکٹرز جیسے اہم شعبوں کے لیے درآمدات سے دور ہونے کی ضرورت کو دوگنا کر رہے ہیں۔