کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہوبدھ 26 اپریل کوبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں معروف روائیتی چینی ہربل میڈیسن کے کامیاب کلینکل ٹرائل کی تکمیل کے نتائج کا افتتاح کریں گی،اس چینی دوا کا کلینکل ٹرائل ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے ذیلی تحقیقی ادارے سینٹرفار بائیو ایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ میں ہوا ہے ، آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق کلینکل ٹرائل کی افتتاحی تقریب ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں صبح 11 منعقد ہوگی ۔