پشاور ( وقائع نگار)مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے تاریخی گرا ونڈ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر باغ پہنچ گئے ، غفلت کے مرتکب 35اہلکار معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ۔عوامی شکایات پر میئر پشاور نے تاریخی وزیر باغ میں لائٹس کی خرابی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کو چھٹی کے دن طلب کر کے لائٹس کی تنصیب شروع کروادی ، یکہ توت نہر کے دونوں پلوں پرسا ئیڈوال کی تعمیر، نہر کے دونوں اطراف اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، جدید ٹف ٹائل کی فرش بندی اور نئے گیس پائپ لائنز کی تنصیب کا بھی اعلان کیا ۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی عید الفطر کی مبارکباد دینے کیلئے پشاور شہر یکہ توت کے مختلف علاقوں کےدورے پر تھے جہاں پر عوام نے ان کو تاریخی وزیر باغ کی عوام کے لیے عیدالفطر کے دن سے بندش کی شکایت کی جس پر زبیر علی وزیر باغ پہنچ گئے جہاں انہوں نے عوام کیلئے ازخود وزیر باغ کا دروازہ کھول دیا جبکہ شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر باغ میں تعینات کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے تمام 35 اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے عوامی نشان دہی پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری تبدیلی کے لئے سرکاری اہلکاروں کو موقع پر طلب کر کے لائٹس کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا گیا میئر پشاور زبیر علی نےاین سی 44 کا دورہ بھی کیا گیا جہاں پر امیر نواب خان اور چیئرمین عبد البصیر اور متعلقہ عوام سے مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی جس پر میئر پشاور نے احکامات جاری کرتے ہوئے گیس انسٹالیشن پائپ لائن، آگے دو پل کنال روڈ کی توسیع، اور سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کئے