کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکر ٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان عدم اعتماد کے بعد سے مسلسل قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے ہر روز نیا شوشا چھوڑ رہے ہیں، پہلے امریکا، اس کے بعد افواج پاکستان کو بدنام کرتے رہے اب انہوں نے ایک بار پھر یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کی، عمران خان کے بیانات سے ثابت ہورہا ہے کہ وہ غیر ملکی اشارے پر مسلسل افواج پاکستان کو بدنام کررہے ہیں جس کا مقصد بھارت اور ملک دشمنوں کو خوش کرنا اور پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے اسے معاشی طور مزید کمزور کرنا چاہتے ہیں۔