لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)پرویز الہی اور ن لیگی رہنماؤں کی پرویز خٹک کے گھر ملاقات، تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی اہلیہ کی نماز جنازہ کل 27 اپریل کو ادا کی جائے گی،انکے 2 بچے ملک سے باہر ہیں، نماز جنازہ ان کی واپسی پر ادا کی جائیگی،سابق وزیر کے بیرون ملک سے رشتہ دار کل پاکستان پہنچیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما و وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے لاہور ڈیفنس میں پرویز خٹک سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سابق وفاقی وزیر دفاع کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی ٹیلیفون پر پرویز خٹک سے تعزیت کا اظہار کیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرویزخٹک سے اظہار تعزیت کیا ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کچھ عرصہ سے دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔یاد رہے کہ پیرکو پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ نوشہرہ میں انتقال کرگئی تھیں۔