• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے پنجاب، خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخواکی نگران حکومتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بدھ کے روز آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین نگران حکومت کو توسیع کی اجازت نہیں دیتا ،دونوں وزرائے اعلیٰ کوعہدے چھوڑنے کاحکم جاری کریں، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90دن کے اندر انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے اور آئین نگران حکومت کو معین مدت سے زیادہ جاری رہنے اور توسیع دینے کی اجازت نہیں دیتا ،درخواست گزار نے عدالت سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو فوری عہدے چھوڑنے کیلئے احکامات جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں عام انتخابات کیلئے وفاقی حکومت کو 21ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیاہے لیکن حکومت نے فنڈز کے اجراء سے انکار کرکے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید