لاہور(نمائندہ جنگ) شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر وزارت خوراک و زراعت نے چینی کی قیمت مقرر کر دی ۔چینی کی پرچون قیمت 98 روپے 82پیسے مقرر کر دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں 14 روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا۔، چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 30 پیسے شوگر ملز منافع/اخراجات، 25 پیسے ڈسٹری بیوٹرزمارجن ،ٹرانسپورٹ لاگت 2 روپے فی کلواور پرچون فروش کا ایک روپے کلو منافع بھی چینی کی مجموعی لاگت میں شامل ہوگا۔