• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کیلئے ملتان آرٹس کونسل میں تربیتی ورکشاپ

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے حج کے تقاضوں کیلئے تربیتی عمل ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ آف حج ملتان کے زیر اہتمام عازمین کی ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،حافظ ریحان قادری رانا محمد آصف،قاری محمد سلیم بلالی۔سید امتیاز شاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ عازمین کرام حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں تاکہ حج کے حوالے سے مکمل آگاہی ہو سکے۔
ملتان سے مزید