اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹاد ی۔
جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تو شہ خانہ کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔
سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا عمران خان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا.
عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے عمران خان کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے گی ،عمران خان جان بوجھ کر معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں .
عمران خان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا گیا ،سوالات بھی پوچھے ،عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جا سکتا۔