کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد حکومت کی پوزیشن بہتر ہوگئی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا مطلب ہے عمران خان سپریم کورٹ سے ناامید ہوگئے ہیں.۔
حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینا سپریم کورٹ کیلئے پیغام تھا، شہباز شریف آج ہمیں بتارہے ہیں 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے اگست 2018ء میں یہ بات کیوں نہیں کی، عمران خان ساڑھے تین سال دندناتے رہے مگر شہباز شریف نے اپوزیشن نہیں کی، شہباز شریف اور ان کے وزراء نے ن لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عمران خان سپریم کورٹ کے کندھوں پرآنا چاہتے تھے مگر پارلیمان نے اپنے مسل دکھادیئے ہیں۔