لاہور(خالدمحمودخالد) 5مئی سے لاہور میں ہونے والی22 ویں ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ برج چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز 30 بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیاگیا ہے۔ تمام کھلاڑی 4 مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ بھارت کے علاوہ یو اے ای، بنگلا دیش، فلسطین اور اردن کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر ایم لقمان نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ برج چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہورہی ہے اور اس میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔