• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا چین سے ہمالیہ کی سرحد سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ

نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں مذاکرات کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ہمالیہ کی سرحد پر تعینات اضافی فوج واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اثر پڑ رہا ہے اور امن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔ چینی وزیر دفاع جنرل لی شینگفو نے ایک بیان میں کہا کہ سرحد پر صورت حال پرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ فریقین باہمی اعتماد کے فروغ کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل چینی ہم منصب جنرل لی شینگفو کے ساتھ مذاکرات کئے۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مذاکرات کے دوران دہلی کی پوزیشن واضح کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر دفاع نے معاہدوں کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا، جس کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات خراب ہوگئے ہیں اور سرحد سے فوج کی واپسی سے کشیدگی کا منطقی انجام ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید