• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی عورت کے کان میں مکڑی نے جالا بنا ڈالا

کراچی(نیوزڈیسک) چین میں ایک عورت ڈاکٹر کے پاس کان میں درد کے علاج کے گئی مگر وہ یہ سن کر حیران رہ گئی کہ ایک مکڑی اس کے کان میں جالا بن رہی ہے۔ یہ واقع چین کے صوبہ سچوان میں 20 اپریل کو پیش آیا، ڈاکٹر نے طبی آلہ خاتون کے کان میں ڈال کر مکڑی کی ویڈیو بنائی جس میں ایئر ڈرم نما ایک جالا بنا جاچکا تھا۔ مزید تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ مکڑی نے عورت کے کان کے اندر نہ صرف جالا بنا بلکہ وہاں اپنے بچے بھی پیدا کئے۔ ڈاکٹر کے مطابق خوش قسمتی سے مکڑی زیریلی نہیں تھی اور عورت کے کان میں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کرکے کان کی صفائی کردی، مکڑی کے جالے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید