صوابی (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے ہفتے کے روز صوابی کا مختصر دورہ کیا اس دوران انہوں نے صوابی کے قریب جہانگیرہ روڈ پر واقع لوظونہ شادی ہال میں چھوٹا لاہور ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے اپنے پرسنل اسسٹنٹ کی صاحبزادی کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی چیف جسٹس کی صوابی آمد کے موقع پر ضلعی پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔