لاہور( خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور الیکشن کی تیاریوں کیلئے قائم الیکشن سیل کے کوارڈی نیٹر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملک کو عام انتخابات کے انعقاد کے ذریعے مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تحریک انصاف نیک نیتی اور کھلے دل کے ساتھ حکومت سے مذاکرات کی میز پر بیٹھی ہے، ملک کے 23کروڑ سے زائد عوام ابتر حالات سے چھٹکارے اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے عمران خان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں کورونا جیسی عالمی وباء اور نا مساعد معاشی حالات کے باوجود ملک کو معاشی طور پر درست سمت میں چلا کر دکھایا ہے اور ان شا اللہ آئندہ بھی مایوس نہیں کریں گے۔