• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ نے خضدار میں بچے سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں گیارہ سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ جس پر کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی نے انچارج نور احمد اور لیویز فورس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئیبچے سے زیادتی کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جنکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تین روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خضدار ا تتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید