ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان تاجر اتحاد کے زیر اہتمام چوک شہیداں پر تاجروں اور عام شہریوں کی خدمت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری شوگر کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی زاہد بلال قریشی نے کیا،اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی محی الدین سابق جوڈیشنل مجسٹریٹ ،چیئرمین چوہدری محمدحنیف،نائب صدر حاجی محمد اقبال ،فیصل جوئیہ،ندیم ریحان ،حامد مخدوم موجود تھے،شوگر فری کیمپ میں ڈاکٹرز نے دوسو سے زاہد افراد کا فری چیک اپ کیا گیا،اس موقع پر مہمان خصوصی زاہد بلال قریشی نے ملتان تاجر اتحاد کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل خدمت ہے ، جو کام ملتان تاجر اتحاد اس مہنگائی کے دور میں سرانجام دے رہا ہے اس کا ثواب دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی ملے گا۔