اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، وزیراعظم نیب کو جڑ سے ختم کردیں، ورنہ نیب ملک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کیس میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا بھی ملزم بنا دیا گیا.
سرمایہ کار جب یہ حال دیکھتے ہیں تو کوئی نہیں آتا، چیف جسٹس نے سوموٹو لینا ہے تو اس تماشے کا لیں، اگر نظام ایسا ہی رہے گا تو ملک چل نہیں پائے گا۔