• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کی بورڈ آف ایلیمنٹری امتحانات کے نتائج میں بہتر کارکردگی

اسلام آباد (قاسم عباسی) سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے سخت ترین معیار کے باوجود گلگت بلتستان کے طلباء نے جماعت پنجم اور آٹھویں کے بورڈ آف ایلیمنٹری امتحانات میں اپنے نتائج کو بہتر کیا ہے۔ پہلی بار اس سال پاسنگ مارکس کو 33 فیصد سے بڑھاکر 40 فیصد کر کے اور 30فیصد نمبروں کے فارمیٹو اسیسمنٹ متعارف کروا کر پاسنگ کے معیار کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اب بھی نتائج کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ حالیہ گلگت بلتستان سطح کے امتحان میں ایلیمنٹری اسکول کے طلباء کی مجموعی تعلیمی کارکردگی 77 فیصد سے 87 فیصد تک بہتر ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید