• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ، عمران خان اس وقت ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، سپریم کورٹ اپنی حمایت میں پی ٹی آئی کی ریلیوں کا ازخود نوٹس لے، اعلیٰ عدالتوں کی حمایت میں اس قسم کی سیاسی ریلیوں سے عالمی سطح پر منفی تاثر جنم لے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان مسلسل کبھی پارلیمنٹ،افواج پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بناکر ملک کو بدنام کررہے ہیں،انہوں نے کہا جس حکومت کو عمران خان اور ان کی جماعت امپورٹڈ ہونے کا الزام لگا رہی تھی،اب اسی حکومت کے ساتھ انتخابات کے حوالے مذاکرات کررہی ہے،حکومت میں آنے کے بعد سے ان کا ہر اہم ایشو پر یوٹرن لینا اب تک جاری ہے جس سے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، عمران خان اس وقت ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، اپنے دور حکومت میں مخالفین کے خلاف انہوں نے جس قسم کے کریک ڈائون کئے وہ ماضی میں کسی جمہوری حکومت نے نہیں کیا، ان کے دور میں مریم نواز اور دیگر سیاسی مخالفین کو بھی جیل میں ہراساں کیا گیا،پی ٹی آئی نے ابھی وہ آپریشن نہیں دیکھا جس کا دیگر سیاسی جماعتوں نے سامنا کیا ہے،عمران خان انتخابات کے حوالے سے اپنی رائے تبدیل کر کے اکتوبر میں حکومت کے اعلان پر انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کریں۔
ملک بھر سے سے مزید