• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور کے درجنوں علاقوں میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے گرمیوں میں جہاں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشانی سے دو چار ہیں وہی سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جسکے باعث بچے صبح کے اوقات میں بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہیں جبکہ امور خانہ داری میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے اہلیان پشاورر نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر سوئی گیس کی فراہمی فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے بیشتر گنجان آبا د علاقوں بھانہ ماڑی،غیاث آباد،نوتھیہ قدیم، رامداس، چرخہ خیل، سیول کوارٹر،تاج آباد،حیات آباد،کوہاٹی،جہانگیر پورہ،قصہ خوانی،گلبہار،ہشتنگری اور دلہ ذاک روڈ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے شہریوں کے مطابق گیس بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں تاہم اسکے باوجود سوئی گیس کی عدم فراہمی متعلقہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے
پشاور سے مزید