• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چین پاکستان آرٹس نمائش شروع

لاہور (خبرنگار،جنرل رپورٹر) چائنا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی 10ویں سالگرہ پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں لاہور میوزیم کے اشتراک سے ”سٹار مون روڈ؛ چین پاکستان آرٹس ایکسچینج نمائش“ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ میں ہوئی، صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی، مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔ نمائش میں چین سے 16 اور پاکستان سے 2 معروف آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں، جن کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاؤکی اوردیگرشخصیات تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ چین ہمارا وہ عظیم اور مخلص دوست ہے، جس نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، مہمان خصوصی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ چائنا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ صرف معاشی ترقی ہی نہیں بلکہ پاک چین ثقافتی، تعلیمی تبادلوں اور تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے۔ چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاؤکی (Mr.Cao Ke) نے کہا کہ چین میں بھی پاکستان کے بہترین فن پاروں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے، جو چینی عوام کو پاکستانی ثقافت و تہذیب کو سمجھنے کا ایک نیا راستہ فراہم کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید