• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ مریم نواز

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خرابی صحت پر ردعمل دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابی صحت کے باعث شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید