• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر یونس خان نے پی ایچ ڈی کرلی

پشاور (لیڈی رپورٹر )زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر یونس خان نے پروفیسر (ر) ڈاکٹر مصور شاہ زیرنگرانی رورل سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کرلی.. ان کے مقالے کی توثیق امریکہ اور برطانیہ کے معروف سائنسدانوں نے کی.دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر یونس نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور بعدازاں انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا.اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر بشری حسن جان، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غفار علی، ڈاکٹر اسد اللہ سمیت دیگر فیکلٹی نے شرکت کی اور سپروائزر ڈاکٹر مصور شاہ اور سکالر ڈاکٹر یونس خان کو کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔چیئرپرسن ڈاکٹر بشری نے اُمید ظاہر کی کہ ڈاکٹر یونس کی تحقیق غذائی تحفظ کے حصول کے لئے ایک بہترین سنگ میل ثابت ہو گی اور اس سے مستقبل میں رورل سوشیالوجی کے طلباء کو بہت زیادہ فائدہ ملے گا۔
پشاور سے مزید