• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے‘ عمرحمید

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا ایکشن پلان تیار کر لیا تھا، فنڈز اور سکیورٹی کی فراہمی کے بعد پولنگ کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید کا کہنا ہے کہ آج کل ہم سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، انتخابات کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے۔ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے بتایا کہ الیکشن کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کارروائی جیسے ہی ختم ہوگی پھر الیکشن کمیشن اس کی روشنی میں فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کے لئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن کافی گزرچکی ہے، فنڈز کی عدم فراہمی سے پرنٹنگ کی کارروائی رکی ہوئی ہے۔ سیکرٹری عمر حمید نے بتایا اس وقت ہماری تیاری پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے تھی۔ الیکشن کمیشن کو صبح شام چیلنجز کا سامنا ہے۔ عمر حمید نے کہا کہ خبر کی تصدیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا بہت بڑا چیلنج ہے صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ غلط اور جعلی خبروں سے بچیں۔ الیکشن کمیشن کا میڈیا ونگ بہت متحرک ہے اب صوبوں میں بھی میڈیا ونگ کو مضبوط کریں گے مانیٹرنگ سینٹر بنا رہے ہیں۔ میڈیا کو باقاعدگی سے ٹریننگ دی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید