• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی شہباز شریف کاہتک عزت دعویٰ خارج کرنیکی استدعا مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرا نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی،عمران خان نے مروجہ ضابطہ اور مقررہ مدت میں عدالتی سوالنامہ جواب جمع نہیں کروایا بلکہ تاخیر سے جمع کروایا، 24 نومبر 2022 کے فیصلے کے تحت عمران خان حق دفاع کھو چکے ہیں، شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ الزامات سے بطور پارٹی سربراہ اوروزیراعظم ساکھ کو نقصان پہنچا، عمران خان نے عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کی۔ 
ملک بھر سے سے مزید