• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ فوجداری کارروائی، عمران پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی دونوں درخواستیں بھی خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کی کمپلیننٹ قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، خواجہ حارث نے عدالت میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 190اور 193 پڑھ کر سنایا۔

وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی ہے، توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے خلاف درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190اے کے تحت دائر کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید