• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس، اپوزیشن اور سرکاری ارکان کے بلاول اور عمران خان پر نازیبا حملے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر )سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن اور سرکاری ارکان کے بلاول اور عمران خان پرنازیبا حملے کئے گئے ،سنیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے تحریک انصاف کے سنیٹر کی طرف سے کی گئی بات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو جس بات کا شک ہے ،آپ بندوبست کر دیں میں آپ کا وہ شک دور کرا دوں گا ، آپ کے لیڈر کیلئے اس محترمہ نے لکھ دیا ہے کہ ان کو خوبصورت ملازم اچھے لگتے ہیں ،ان کو چھوٹے وزیر اچھے لگتے ہیں،انہوں نے صرف ایک ہی منسٹری کو بہت بڑا انعام دیا تھا ، اس پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا ، اس پر مولا بخش چانڈیو نے کہا یہ میں نے نہیں کہا یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے ،ایوانوں میں شرافت کی زبان بولنی چاہئے ، لفظوں کا چناؤ بہتر کرنا چاہئے ، ہمیں ایوان کو آگے لیکر جانا ہے ، آپ جان بوجھ کر ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جن کا مجبوراً سخت جواب دینا پڑتا ہے،قبل ازیں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ اس ملک کے وزیر خارجہ صرف وزیر سیر و تفریح ہے ،انڈیا کے اخبارات اور انٹرنیشنل میڈیا وزیر خارجہ کے بارے میں کیا لکھ رہے ہیں جس پر ایوان میں خوب شور مچا ، چیئرمین نے وہ الفاظ حزف کرا دیئے ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ایوان بالا میں اس قسم کے الفاظ استعمال کرنا درست نہیں ہے، وزیر خارجہ ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید