• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ میرا لڑکا نہیں

ایک راہ گیر نے شیخ چلی کے گھر کی کنڈی بجائی اُنہوں نے باہر نکل کر راہ گیر کو حیرت سے دیکھتے ہوئے کہا، ”فرمائیے کیسے زحمت فرمائی۔ “ راہ گیر نے کہا کہ،’’جناب آپ اپنے لڑکے کو سمجھائیے۔‘‘شیخ نے کہا،’’کیا سمجھاؤں‘‘؟ راہ گیر نے کہا کہ،’’ وہ راہ گیروں پر پتھراؤ نہ کرے۔ وہ کئی مرتبہ مجھے مار چکا ہے، مگر میں ہر بار بچ گیا۔‘‘

شیخ چلی نے کہا، اگر آپ بچ گئے ہیں تو پتھراؤ کرنے والا میرا لڑکا نہیں ہو سکتا۔ ”وہ کوئی اناڑی ہوگا۔“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوتھ برش

شیخ چلی ایک دکان پر گئے اور دکان دار سے کہا کہ’’، ایک ٹوتھ برش دینا میرے برش کا ایک بال ٹوٹ گیا ہے‘‘

دوکان دار نے کہا ،’’ شیخ صاحب ایک بال ہی تو ٹوٹا ہے آپ نیا برش کیوں لے رہے ہیں‘‘۔

شیخ چلی نے کہا ،’’ جو بال ٹوٹا ہے وہ آخری تھا‘‘۔