• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بھارت میں بیٹھ کر لڑا، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بھارت میں بیٹھ کر لڑا، عمران خان نے دانستہ اس مسئلے پر ایسی پالیسی اختیار کی جس سے کشمیر کا کیس کم زور ہوا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کشمیر کا معاملہ جس طرح اور جرات مندی سے دنیا کے سامنے اٹھایا اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ تسلیم کرتا ہے،انہوں نے پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بھارت میں بیٹھ کر لڑا اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے ایک اہم ادارے کے سربراہ پر لگائے جانے والے الزامات کی نفی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید