اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نےʼʼ گونگے اور بہرے افراد کے مفادات کے تحفظʼʼسے متعلق ایک مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ گونگے اور بہرے افراد کی جائیداد کی منتقلی یا مالی معاملات کی ٹرانزیکشن ان کے قریبی عزیزورشتہ داروں کی موجودگی میں ہی ممکن ہوسکے گی،ہفتہ کے روز جاری چھ صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جسٹس جمال خان مندو خیل نے قلمبند کیا ہے؎