• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم نے بتا دیا سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کیساتھ ہے، ہمایوں اختر

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور الیکشن کی تیاریوں کیلئے قائم الیکشن سیل کے کوارڈی نیٹر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ قوم نے واضح بتا دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کیساتھ ہے ،23 کروڑ عوام کا اٹل فیصلہ ہے کہ وہ کسی کو بھی آئین کو روندنے اور اپنے حقوق چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ،تحریک انصاف نے ملک کے وسیع تر مفاد میں نیک نیتی کے ساتھ حکومت سے مذاکرات کئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹ تو سیاسی جماعتوں کی طاقت ہوتی ہے پھر پی ڈی ایم اتحاد انتخابی عمل میں جانے سے کیوں خوفزدہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید