• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے JIT میں طلب

لاہو ر( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا۔ عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوا ہے۔عمران خان کو 10اور 11مئی کو شامل تفتیش ہونے کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153میں عمران خان پیش ہوں۔عمران خان کو تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 154میں 10مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 03میں عمران خان 11مئی کو طلب کیا گیا ہے۔تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143میں بھی عمران خان 11مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید