پشاور (وقائع نگار )مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے زیر انتظام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کیلئے سولر پینل ،لیکچرارز اور خواتین کیلئے پک اینڈ ڈراپ سوزوکی وین،کالج کی طالبات کیلئے نئے بسوں کی فراہمی، ہال کیلئے نئے فرنیچر کی فراہمی اور لیکچرارز اور اساتذہ کو ترقی دینے کا اعلان کر دیا اگلے مالی سال کے کیپٹل میٹرو پولیٹن کے بجٹ میں تعلیم کے لئے تاریخی بجٹ مختص کیا جائیگا طالبات کے ساتھ ساتھ اچھا زرلٹ دینے والے اساتذہ کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ترقی کے ساتھ ساتھ مراعات بھی دی جائے گی طالبات اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیکر ملک اور قوم کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے زیر اہتمام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے زیر انتظام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں سالانہ دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ ار محمد اویس احمد،کالج پرنسپل پروفیسر نجمہ شفیق،وائس پرنسپل امتل عائشہ، کالج کے پروفیسرز،اساتذہ، کالج کی طالبات نے شرکت کی مئیر پشاور نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور بہترین زرلٹ دینے والے پروفیسرز،اساتذہ،کلیریکل اور درجہ چہارم ملازمین میں انعامات تقسیم کئے اور انہیں شاباش دی کالج انتظامیہ کے مطالبے پر لوڈشیڈنگ سے نجات اور کالج میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جدید سولر پینل،لیکچرارز اور اساتذہ کے پک اینڈ ڈراپ کیلئے نئے سوزوکی کی فراہمی،طالبات کو لانے اور لئے جانے کے لیے نئے بسوں کی فراہمی،جبکہ کالج ہال کے لئے نئے فرنیچر کی فراہمی کا بھی اعلان کیا انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے ساتھ ساتھ بہترین رزلٹ دینے والے پروفیسرز اور اساتذہ کے لیے بھی مراعات دینے کا اعلان کیا جبکہ سائنس اور ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی کے انعقاد پر ان کے لئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا انہوں نے اگلے مالی سال کے کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے سالانہ بجٹ میں تعلیم کے لئے تاریخی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا انہوں نے عرصہ دراز سے ترقی کی منتظر پروفیسرز اور اساتذہ کو ترقی دینے کا بھی اعلان کیا تقریب میں 23 مارچ کے حوالے سے طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔