• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ کی جامعہ پشاور کے کلاس بائیکاٹ پر احتجاجی تحریک کی دھمکی

پشاور (خصوصی نامہ نگار )اسلامی جمعیت طلبہ نے گزشتہ 20دنوں سے جامعہ پشاور میں اساتذہ کے کلاس بائیکاٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر اور صوبائی حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر کلاس بائیکاٹ کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایک بیان میں آئی جے ٹی نے کلاس بائیکاٹ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے مستقبل کو اپنی سیاسی اور گروہی مفاد کےلئے استعمال کرنا انتہائی مایوس کن اور قابل مذمت ہے، صوبائی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سے جامعہ پشاور کی صورتحال اور کلاسز بندش پر خاموشی نااہلی ہےصوبائی حکومت طلبہ کا قیمتی وقت کو مزید ضائع ہونے سے بچائے اور کلاسز بحالی کیلئے فوری اقدامات کرےاگر اس مسئلہ کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو پھر اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ بھر میں اس تعلیم دشمن عمل کے خلاف احتجاج کرے گی، احتجاج سے بھی تدریسی عمل اور کلاسز بحالی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو پھر اس عمل کے خلاف جامعہ پشاور سمیت صوبہ بھر کے طلبہ کیساتھ مل کر گورنر ہائوس کے سامنے نامعلوم مدت تک دھرنا دیا جائے گا۔
پشاور سے مزید