• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، انڈسٹریز اور اکیڈیمیہ کاباہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد پشاورکے مابین انڈسٹریز اکیڈیمیہ روابط کو فروغ دینے کیلئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باہمی مفاہمت کی یادداشت پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اسحاق اور آئی ایم سائنسز کے ڈائریکٹر عثمان غنی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سرحد چیمبرکے نائب صدر اعجاز خان آفریدی ٗ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد پشاور کے کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے ہیڈ اسد اشفاق ٗ فیکلٹی ممبران اور دیگر بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر محمد اسحاق نے آئی ایم سائنسز کے ساتھ انڈسٹریز ٗ اکیڈیمیہ کے مابین روابط کو بڑھانے کے لئے معاہدہ پر دستخط کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمبر صوبہ بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری طبقہ بالخصوص نوجوان کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عملی تجربہ دلوانا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں روزگار کے فوری مواقع میسر آسکیں۔ سرحد چیمبر کے صدر محمد اسحاق نے کہا کہ صوبہ میں انٹرپینیور شپ کا فقدان ہے ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں تاہم انہیں صرف پلیٹ فارم اور مواقع کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں۔اس موقع پر آئی ایم سائنسز حیات آباد پشاور کے ڈائریکٹر عثمان غنی نے بھی خطاب کیا۔
پشاور سے مزید