لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے کیس میں نیب اور اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کرلیا،پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج 8مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش ، سماعت 22مئی تک ملتوی ۔ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج 8مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کی گئیں۔