لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔ نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کرادی، احتساب عدالت لاہورکے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کرادی ہے۔