• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: قومی گیمز آج شروع، اسلام آباد میں احتجاج، مشعل نہ پہنچ سکی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں ہونے والے قومی گیمز کی افتتاحی تقریب جو جمعے کو ہونے والی تھی اس میں تبدیلی کردی گئی ہے، اب یہ تقریب 15مئی کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی گیمز کی مشعل اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی وجہ سے کوئٹہ نہیں پہنچ سکی، کے پی کے اور سندھ سے کچھ ٹیمیں کوئٹہ پہنچ گئی ہیں، جمعے سے قومی گیمز کے پہلے مرحلے کے مقابلوں کا آغاز ہوگا، ایونٹ کا آغاز صبح ساڑھے 8ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ مردہاکی ٹیموں میں 2میچ کھیلے جائیں گے۔ گیمز میں ملک کے نامور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئے گے، جاپان میں جوڈ و کاز اولمپئن شاہ حسین شا ہ سابق ایشین چیمپئن اور ملک کے معروف کراٹے کازکینیڈا میں مقیم کراٹیکا سعدی عباس شرکت کے لئے بیرون ملک سے وطن پہنچ رہے ہیں، اس کے علاوہ ریسلر محمد انعام اور بیڈ منٹن اسٹار ماہور شہزاد، ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید