• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں قومی گیمز شروع، سیکیورٹی سخت، پلیئرز جیت کیلئے پرعزم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سخت سیکیورٹی میںکھلاڑیوں کے جیت کے عزمکے ساتھ کوئٹہ میں19سال بعد جمعے سے کوئٹہ میں 34 ویں قومی گیمز کا آغاز ہوگیا، پہلے روز ڈراز میں غلطی کے باعث مردوں کے ہاکی مقابلے شروع نہ ہوسکے البتہ خواتین ہاکی کے دومیچز کھیلے گئے ، سندھ کو واپڈا نے 8-0 سے ہرادیا۔پہلے ہاف میں واپڈا نے پانچ گول داغے ۔ ثنااللہ دتہ نے دو ، اقصیٰ جاوید، حمرا لطیف، اقراء جاوید ،سدرہ حاتم، مہوش رفیق اور مائرہ صابر نے ایک ایک گول کیا۔ آرمی اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ چار چار گولز سے برابر رہا ۔ آرمی کی جانب سے ربیسہ نے دو سدرہ بی بی اور مہوش نے ایک ایک جبکہ پنجاب کی جانب سے سارقہ نے ہیٹ ٹرک کی ، آرزو منظور نے ایک گول کیا۔ ہفتے کو چار کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ مردوں کے فٹبال میں پہلا میچ دن دو بجے واپڈا اور کے پی کے جبکہ دوسرا مقابلہ بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کے درمیان سہ پہر چار بجے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ خواتین ہاکی، ہینڈ بال اور باکسنگ کے مقابلے بھی کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید